ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سازش کامنہ توڑجواب دیں گے،تیجسوی کے استعفیٰ کاسوال ہی نہیں;تین دن کی خاموشی کے بعد لالوکاجارحانہ تیور،مودی اورامت شاہ کوجم کرکوسا

سازش کامنہ توڑجواب دیں گے،تیجسوی کے استعفیٰ کاسوال ہی نہیں;تین دن کی خاموشی کے بعد لالوکاجارحانہ تیور،مودی اورامت شاہ کوجم کرکوسا

Wed, 12 Jul 2017 22:30:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی کے چھاپے پڑنے کے بعد تین دن تک خاموشی اختیار کرنے اور میڈیا سے دوری بنائے رکھنے کے بعدلالوپرسادیادو اچانک جارح ہو گئے ہیں۔آج تک سے ایکسلوسو بات چیت میں لالو پرساد یادواپنے معروف اندازمیں دکھائی دیے۔لالویادونے پانی پی پی کر مودی اور امت شاہ کو کوسا۔لالو کا کہنا ہے کہ ان کا آمریت بھرا رویہ لالویادو کوتباہ کرناچاہتاہے۔پارٹی کو برباد کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔پھانسی پر چڑھ جائیں گے، لیکن جھکیں گے نہیں۔ان کے خلاف جوبگل بجا ہے جنگ کا اس جنگ میں وہ کود گئے ہے، جیت کر ہی واپس لوٹیں گے۔اگرچہ جس دن سی بی آئی کے چھاپے ان کے خاندان پر پڑے تھے، اس دن لالو پرساد یادو نے صفائی دی تھی لیکن اس کے فوراََبعدانہوں نے میڈیا سے دوری بنا لی تھی۔وہ یہی حوالہ دیتے رہے کہ وکلاء نے اس معاملے پر بولنے سے منع کیا ہے۔مگر آج تک سے بات چیت میں انہوں نے مودی پر جم کر بھڑاس نکالی ہے۔ لالو یادو نے صاف طور سے کہا کہ تیجسوی یادوکے استعفیٰ دینے کاکوئی سوال نہیں اٹھتا۔نہ ہی وہ استعفیٰ دیں گے۔استعفیٰ مانگنے سے کچھ نہیں ہوتاہے۔ان کے خلاف سازش رچی گئی ہے جس کا وہ منہ توڑ جواب دیں گے۔لالو یادو کے تیوروں سے صاف ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے اور نہ ہی تیجسوی یادوکااستعفیٰ کروائیں گے۔


Share: